کابل (جیوڈیسک) افغان صدارتی انتخابات کے ایک اہم امیدوار زلمے رسول نے کہاہے کہ دستیاب معلومات سے ظاہر ہوتاہے کہ الیکشن کے دوسرے مرحلے کی ضرورت پڑے گی۔ کیونکہ کوئی بھی صدارتی امیدوار مطلوبہ 50 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے گا، دوسری طرف ان انتخابات کے دیگر 2 فیورٹ امیدواروں عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی احمدزئی دونوں نے دعویٰ کیاہے کہ وہ پہلے مرحلے میں ہی مطلوبہ ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
ادھرالیکشن کمیشن کے ترجمان نادرمحسنی نے بھی اعتراف کیا کہ میں کہہ سکتاہوں کہ انتخابی عمل کے دوران فراڈاور تشدد ہواہے۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ زلمے رسول نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ انتخابی عمل کے دوران ’’بڑے پیمانے پر فراڈ‘‘ بھی ہوا ہے تاہم ان کی طرف سے یہ تفصیل نہیں بتائی گئی ہے کہ کس طرح کی دھاندلی کی گئی۔