کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے صوبے ہلمند میں بم دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔
افغان میڈیا کے مطابق دھماکا صوبہ ہلمند کے شہر لشکر گاہ میں اسٹیڈیم کے نزدیک پارک کی گئی کار میں ہوا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ لوگ اسٹیڈیم سے ریسلنگ میچ دیکھ کر واپس جارہے تھے۔
دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز دارالحکومت کابل میں یونیورسٹی کے قریب دھماکے میں 32 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔