افغان صوبہ ہلمندمیں طالبان سے شدید جھڑپیں

Afghan

Afghan

کابل (جیوڈیسک) افغان سیکیورٹی فورسز نے صوبہ ہلمند میں ایک ہفتے سے طالبان کے ساتھ جاری لڑائی میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ قبضے کی جنگ میں 28 افغان اہل کار ہلاک ہوئے جبکہ 260 جنگ جو بھی مارے گئے۔

افغانستان میں طالبان علاقوں پر دوبارہ قابض ہونے کی تگ و دو کررہےہیں ، 19 جون کو ایک ہزار کے قریب طالبان جنگ جوؤں نے صوبہ ہلمند کے اہم ضلع سنگین پر چڑھائی کی ، دریا کے ساتھ واقع یہ اہم ضلع ہے۔

جو ماضی میں طالبان کا گڑھ رہا اور امریکی فوج کو سب سےزیادہ نقصان اسی علاقے میں ہوا، سیکیورٹی افغان فورسز کو منتقل ہونے کے بعد طالبان نے ایک بار پھر اس ایک بڑا حملہ کیا۔

امریکی اخبار کےمطابق کئی دن جاری رہنے والی شدید لڑائی میں درجنوں سیکیورٹی اہل کار اور عام شہری جاں بحق ہوئے، جبکہ چار ہزار کے قریب نقل مکانی کرگئے۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کا دعویٰ ہے کہ ضلع سنگین طالبان کا حملہ پسپا کردیا گیا ہے۔

لڑائی میں28 سیکیورٹی اہل کار اور 260 طالبان مارے گئے۔ افغان حکام کے مطابق تین دیگر اضلاع کجاکی، نوزاد، اور موسیٰ خیل سے طالبان کا قبضہ چھڑالیا گیا ہے ، جبکہ مزید علاقوں بارودی سرنگوں کی وجہ سے فورسز آہستہ آہستہ پیش قدمی کررہی ہیں۔ طالبان کا دعویٰ ہے کہ لڑائی اب بھی جاری ہے۔