افغان صوبے ہرات میں ہائی وے پر دھماکا، 34 افراد جاں بحق
Posted on July 31, 2019 By Majid Khan اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
Afghanistan Blast
قندھار (جیوڈیسک) افغان صوبے ہرات میں بم دھماکے سے 34 افراد جاں بحق ہو گئے۔
افغان میڈیا کے مطابق بدھ کی صبح ہرات قندھار ہائی وے پر بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
افغان میڈیا کا بتانا ہےکہ ہائی وے پر دھماکا اس وقت ہوا جب ایک بس مسافروں کو ہرات سے صوبہ فراہ لے کر جا رہی تھی، دھماکے کے نتیجے میں بس تباہ ہو گئی۔
افغان میڈیا کے مطابق دھماکے سے بس میں سوار 17 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com