کابل (جیوڈیسک) افغان صوبہ قندوز کے شمالی علاقے خان آباد میں ہونے والے کار بم دھماکے نے ہر طرف تباہی مچا دی۔ دھماکا اس وقت ہوا جب مقامی ملیشیا فورسز کے دستے ایک مقام پر اکٹھے ہو رہے تھے۔
دھماکا خیز مواد ایک کار میں رکھا گیا تھا جس کے پھٹتے ہی ہر طرف تباہی مچ گئی ۔ بائیس سے زائد افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ افغان دارالحکومت کابل بھی گزشتہ روز دھماکوں سے گونجتا رہا۔
کابل کے حساس علاقے میں ایک خودکش دھماکے سمیت تین دھماکے ہوئے جن میں پچاس سے زائد افراد ہلاک ہوئے اڑتالیس گھنٹوں میں دھماکوں میں 72 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔