پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان نے افغانستان سے مہاجرین کی ممکنہ آمد سے متعلق انتظامات مکمل کر لیے۔
ذرائع کے مطابق افغان کمشنریٹ نے تین کراسنگ پوائنٹس کے قریب مہاجر کیمپوں کے لیے مقامات کی نشاندہی کرلی ہے جہاں طور خم باڈر کے قریب ضلع خیبر، غلام خان بارڈر کے قریب شمالی وزیرستان میں کمیپ لگیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چترال میں ارندو کراسنگ پوائنٹ کے قریب ضرورت پڑنے پر کمیپ قائم ہوں گے، افغانستان سے 5 لاکھ سے7 لاکھ مہاجرین پاکستان آسکتے ہیں۔
کمشنر افغان مہاجرین عباس خان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مزید افغان مہاجرین کو آنے کی اجازت نہ دینےکا فیصلہ کیا ہے تاہم اگر کوئی انسانی المیہ ہوا تو پاکستان اس کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے وزرا اور حکومتی مشیر کہہ چکے ہیں کہ افغانستان سے مہاجرین قبول نہیں کیے جائیں گے۔
مشیر قومی سلامتی معید یوسف دورہ امریکا کے دوران یہ بات واضح کر چکے ہیں کہ پاکستان مزید افغان پناہ گزینوں کا امتحمل نہیں ہو سکتا جب کہ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کچھ روز قبل واضح کیا تھاکہ کوئی افغان مہاجر پاکستان نہیں آ رہا۔