پشاور (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ سابق افغان حکومت نے مہاجرین کی واپسی پر توجہ نہیں دی ، افغان مہاجرین کیلئے کم امداد ملنے کے باوجود پاکستان انہیں سہولیات دے رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے سفیر انتونی گوتیرس نے وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ کے ساتھ پشاور میں افغان مہاجرین کی واپسی اور بحالی سنٹر کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی بحالی کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔
اکتوبر میں مہاجرین کے حوالے سے کانفرنس ہوگی جس میں دنیا بھر کے سربراہان شرکت کریں گے ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مہاجرین کی واپسی کا فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی ، افغان حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔