کابل (جیوڈیسک) افغان آرمی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن قندھار اور قندھار ارزگان ہائی وے کے علاقے شاہولی کوٹ کے مختلف دیہاتوں میں کیا گیا۔
آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے شدت پسندوں کی چار گاڑیوں اور 25 موٹرسائیکلوں کو بھی تبا ہ کر دیا۔
نورستان میں افغان سیکورٹی فورسز نے جھڑپ کے دوران 7 طالبان عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ شمالی صوبہ سرائے پل میں فضائی حملے میں طالبان کے 2 رہنما مارے گئے۔