کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے صوبے ہلمند میں افغان فورسز نے کارروائی کر کے 55 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیاہے، 57 زخمی ہوئے جبکہ 5 شدت پسندوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔
افغانستان کے وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آج افغانستان کے صوبے ہلمند میں افغان نیشنل سیکیورٹی نے آپریشن ذوالفقار کے تحت کارروائی کر کے 55 شدت پسند مار گرائے۔ 48 گھنٹوں کی کارروائی میں 57 شدت پسند زخمی بھی ہوئے جبکہ 5 کو حراست میں لیا گیا،اس دوران 42 بم ناکارہ بھی بنائے گئے۔