کابل (جیوڈیسک) افغان صوبے ہلمند میں سیکیورٹی فورسز نےآپریشن کر کے 69 مغویوں کو طالبان کی قید سے آزاد کرا لیا۔
افغان وزارت دفاع کے مطابق رہا کرائے گئے مغویوں میں 37 فوجی، 7 پولیس اہلکار اور 15 شہری شامل ہیں، طالبان نے کئی ماہ سے ہلمند کے کئی اضلاع پر قبضہ کر رکھا ہے۔
ترجمان وزارت دفاع کے مطابق صوبہ ہلمند میں طالبان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔