امریکی تربیت یافتہ افغان فوجی اغوا برائے تاوان اور لوٹ مار جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں جن کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق افغان فوجیوں اورپولیس اہلکاروں کی اکثریت منشیات کی لت میں مبتلا ہے۔ یہ اہلکار معمولی بات پر اندھا دھند فائرنگ کر دیتے ہیں۔ افغان فورسز نوعمر لڑکوں کے قتل میں بھی ملوث پائی گئی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیٹو افواج کے جانے کے بعد افغان اہلکار ملک کی سیکیورٹی سنبھالنے کے قابل نہیں۔