افغانوں کو شامی جنگ میں جھونکے جانے پر کابل کا احتجاج

Afghanistan

Afghanistan

کابل (جیوڈیسک) افغان حکومت نے اپنے شہریوں کی شامی لڑائی میں شرکت کی تحقیقات شروع کر دی افغانستان نے ایران میں پناہ گزین افغانوں کو شامی جنگ میں جھونکے جانے کی خبروں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایران سے سخت احتجاج کیا ہے۔

حکومت نے اپنے شہریوں کی شامی لڑائی میں شرکت کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ اگر ایران میں موجود افغان پناہ گزینوں کو شام بھجوائے جانے کی اطلاعات درست ہیں تو یہ نہایت خطرناک اور افسوسناک بات ہے، ایران یا کوئی بھی دوسرا ملک افغان شہریوں کو شام سمیت کسی بھی دوسرے ملک بھجوانے کا مجاز نہیں ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں وال سٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ ایرانی حکام اپنے ملک میں موجود افغان پناہ گزینوں کو شام میں صدر بشارالاسد کی حمایت میں لڑنے کیلئے بھیج رہے ہیں اور اس کے بدلے انہیں ایران میں رہائش کیلئے پرمٹ اور 500 ڈالر ماہانہ دیئے جاتے ہیں۔