کابل (جیوڈیسک) کابل میں پاکستان ،افغانستان ،امریکا ،چین کے درمیان چار فریقی مذاکرات ہوئے۔
افغان وزیر خارجہ نے تمام طالبان گروپس کو امن کیلیے مذاکرات کی پیش کش قبول کرنے پر زور دیا، چار ملکوں کے نمائندے سخت سیکیورٹی میں مزاکرات کیلئے کابل میں جمع ہوئے۔
، افغان وزیر خارجہ صلا ح الدین ربانی صدارتی محل میں اجلاس کی صدارت کی ،انہوں نے کہا کہ طالبان گروپس مذاکرات کی میز پر آئیں اور اختلافات سیاسی طور پر حل کریں ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ چار فریقی رابطہ گروپ ،مذاکرات سے انکاری فریقین کو قائل کرلے گا۔