کابل (جیوڈیسک) افغان طالبان نے حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کو ایک عظیم نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام ڈرون حملے روکنے کیلئے کوششیں تیز کرے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کو جاری کئے گئے بیان میں افغان طالبان نے حکیم اللہ محسود پر ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ طالبان کا کہنا ہے وہ امریکی دہشتگردی کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ اسلام آباد امریکی ڈرون حملے بند کرائے۔
افغان طالبان کا کہنا تھا طالبان رہنما حکیم اللہ محسود کی ہلاکت ایک عظیم نقصان ہے، امریکا مجاہدین کو شہید کر کے اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔