افغان طالبان نے کابل ایئر پورٹ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

Afghan Taliban

Afghan Taliban

کابل (جیوڈیسک) افغان طالبان نے کابل ایئر پورٹ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ حملے میں تین امریکی ٹھیکیدار اور ایک افغان شہری ہلاک ہوگیا تھا۔

ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے مجاہد جو کہ کابل ایئر پورٹ پر افغان ملٹری میں کام کرتا ہے۔

بڑی بہادری کیساتھ امریکی ٹھیکیداروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تین امریکی ٹھیکیدار مارے گئے۔ امریکی دفاعی حکام کا کہنا تھا مرنے والے تینوں امریکی دفائی شعبے میں ملازمت کرتے تھے اور ان کی ذمہ داریوں میں افغان ایئر فورس کے اہلکاروں کو ٹریننگ دینا شامل تھی۔