افغان طالبان کی کشمیر داخلے کی کوشش پر بھر پورجواب دینگے: بھارت

Greeth Singh

Greeth Singh

نئی دلی (جیوڈیسک) بھارتی فوج نے کہاہے کہ افغان طالبان نے کشمیر میں داخل ہونے کی کوشش کی تو بھر پور جواب دیں گے۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے کہا ہے کہ افغانستان سے اتحادی فوج کے انخلا کے بعد طالبان کا کشمیر میں داخل ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے اور اگر طالبان نے ایسی غلطی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی 15 ویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل گریت سنگھ نے اعتراف کیا کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال دراندازی کے واقعات بڑھے ہیں اور یہ خدشہ موجود ہے کہ پارلیمانی انتخابات کے موقع پر شدت پسندوں کے حملوں میں اضافہ ہوگا تاہم ایسی صورت حال سے نمٹنے کے لیے فوج مکمل طور پر تیار ہے۔