افغان طالبان کا مزید امریکی فوجیوں کو اغوا کرنے کا اعلان

Afghan Taliban

Afghan Taliban

کابل (جیوڈیسک) امریکی فوجی کا اغوا ہمارے فائدے میں رہا، طالبان کمانڈر کی ٹائم سے ٹیلیفونک گفتگو افغان طالبان نے مزید امریکی فوجیوں کو اغواکرنے کا اعلان کر دیا۔

طالبان کے ایک کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکی فوجی کا اغوا ان کے فائدے میں رہا، ایک امریکی فوجی کے بدلے پانچ طالبان قیدیوں کی رہائی کے بعد اب طالبان مزید امریکی فوجیوں کو اغوا کرنے کی کوشش کریں گے۔

قبل ازیں امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے برطانوی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں امریکی فوجی کے بدلے طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کے فیصلے کا دفاع کیا تھا،ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی کی زندگی خطرے میں تھی اور اسے رہا کرانا لازمی تھا۔