میرانشاہ (جیوڈیسک) افغان طالبان نے پاکستان کے طالبان دھڑوں کے درمیان فائر بندی کرانے کا دعوی کیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں جمعے کو پمفلٹ تقسیم کئے گئے ہیں۔
جس پر پستو زبان میں لکھا ہوا ہے کہ طالبان دھڑوں کے درمیان سیز فائر میں 12 اگست تک توسیع ہو گی ہے اور اس پمفلٹ پر لکھا ہوا ہے کہ سیز فائر اسلامک امارت افغانستان نے کرائے ہیں۔
خان سنجنا گروپ کے ایک کمانڈر نے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا ہے کہ ہم اس معاہدے پرسختی کے ساتھ عمل درآمد کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق حکیم اللہ محسود کے مارے جانے کے بعد خان سید سجنا کا نام طالبان کمانڈر کے لئے مسترد کئے جانے پر دونوں دھڑون کے درمیان لڑائی شروع ہوئی تھی اور اب تک 60 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔