افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، افغان چیف اور ایساف کمانڈر کی آرمی چیف کو یقین دہانی

Afghan Chief And ISAF Commander And Rachel Sharif

Afghan Chief And ISAF Commander And Rachel Sharif

راولپنڈی (جیوڈیسک) افغانستان کے چیف آف جنرل اسٹاف شیر محمد کریمی اور ایساف کمانڈر جنرل جان کینبل نے فوجی ہیڈکوارٹر میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سےملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان جنرل اور ایساف کمانڈر نے سانحہ پشاور پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور انہوں نے سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کو یقین دلایا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور طالبان کے خلاف ہر ممکن کارروائی کی جائے گی۔ افغان چیف جنرل محمد کریمی اور ایساف کمانڈر جنرل کینبل نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں پر پاک فوج کو مبارکباد پیش کی اور دہشت گردوں کے خلاف مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق تینوں سپہ سالار کے درمیان سرحد پر خفیہ معلومات کے تبادلے اور تعاون بڑھانے پر بھی بات ہوئی جب کہ اس موقع پر سرحدوں پر تعاون بڑھانے کے حوالے سے اقدامات اٹھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔