افغان بستی، مچھر کالونی، میرابادیہ میں سرچ آپریشن، 41 گرفتار

Arrested

Arrested

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد پولیس کا افغان بستی، مچھر کالونی، میرا بادیہ، ایف ٹین تھری اور گردو نواح کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 12 افغانوں سمیت 41 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔ ملزمان کے قبضہ سے دو چوری شدہ موٹر سائیکل، اسلحہ اور طلائی زیورات برآمد کرلئے گئے۔

حکام کی ہدایات کی روشنی میں ایس پی صدر نے صدر زون کے ایس ایچ اوز کے ہمراہ رینجرز اور پولیس کی بھا ری نفری، کمانڈوز، لیڈی کمانڈوز، بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملہ نے افغان بستی، مچھر کالونی، میرابادیہ، ایف ٹین تھری اور گردونواح کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔

دوران سرچ آ پریشن پولیس ٹیموں نے 12 افغانوں سمیت 41 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔ ایک افغا ن چور گروہ سے دو چوری شدہ موٹرسائیکلیں، اسلحہ اور طلائی زیورات برآمد کرلئے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔