افغان امریکا سیکورٹی معاہدے کے سنگین نتائج ہوں گے، ملاعمر

 Mullah Omar

Mullah Omar

طالبان رہنما ملا عمر نے امریکا اور افغانستان کے درمیان سیکورٹی معاہدے کو مسترد کر دیا، ان کا کہنا ہے کہ معاہدے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

میڈیا کے نام عید کے پیغام میں ملا عمر کا کہنا تھا کہ افغان شہری اس معاہدے کو قبول نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک سازش کیتحت جعلی لویہ جرگہ سے معاہدے کی تصدیق کی جا رہی ہے جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

معاہدے کے تحت امریکا افغانستان میں انخلا کے باوجود نہ صرف مکمل کارروائی کا اختیار چاہتا ہے بلکہ اس کی خواہش ہے کہ آپریشن پر افغان حکام اور عدالتیں اس سے باز پرس بھی نہ کریں۔ ملا عمر نے اگلے سال ہونے والے افغان صدارتی الیکشن کے شیڈول کو بھی مسترد کر دیا۔