کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں ایک نوجوان نے شمسی توانائی سے چلنے والا موٹر سائیکل بنا لیا۔
ذرائع کے مطابق صوبہ جوزجان کے پولی ٹیکنیک کالج کے سٹوڈنٹ مصطفیٰ نے موٹر سائیکل تیار کیا ہے جو 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے اور اس میں الیکٹرک بیٹری نصب ہے ۔موٹر سائیکل پر میڈ ان افغانستان لکھا گیا ہے۔
مصطفیٰ اب ایک چھوٹا ہیلی کاپٹر بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ دوسری جانب ایک افغان انجینئر زمارے ہلالی نے ڈرون طیارہ بنانے کا اعلان کیا ہے، انجینئر نے بتایا کہ یہ افغانستان میں تیار کردہ پہلا ڈرون ہے جو بغیر پائلٹ پرواز کرے گا۔