افغانستان میں نشے کے عادی افراد کی تعداد دوگنا ہو گئی

Afghanistan

Afghanistan

کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں نشے کے عادی افراد کی تعداد تقریباً دوگنی ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق 2014ء میں افیون کی ریکارڈ فصل بوئی گئی تھی اور رواں برس بھی بھرپور پیداوار ہونے کا امکان ہے۔

امریکی انسداد منشیات آفیئرز کے اسسٹنٹ سیکرٹری ولیم براؤن فیلڈ نے کہا یہ افغانستان کا داخلی مسئلہ ہے، بیرونی دنیا کا نہیں ہے۔

صدر اشرف غنی نے بھی کہا تھا تھا منشیات کے عادی افراد کے سبب مسائل درپیش ہیں۔رپورٹ کے مطابق افیون کی فصل بونے والے کاشتکار طالبان کو ٹیکس دیتے ہیں۔