ننگرہار (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں فوجی آپریشن کے دوران ہونے والی جھڑپ میں 2 امریکی اور ایک افغان فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔
نیٹو کے پلیٹ فورم سے افغانستان میں موجود امریکی یونٹوں کے ترجمان کرنل سونی لیگٹ نے کہا ہے کہ ننگرہار کی تحصیل شیرزاد میں آپریشن کے دوران ایک افغان فوجی نے امریکی اور افغان فوجیوں پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں جھڑپ شروع ہو گئی۔
لیگٹ کے مطابق جھڑپ میں 2 امریکی فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔
دوسری طرف ننگرہار کے گورنر شاہ محمود میاخیل نے کہا ہے کہ جھڑپ میں ایک افغان فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔
شاہ محمود نے کہا ہے کہ جھڑپ سے متعلق تفتیش کے آغاز کے لئے وفد کو علاقے کی طرف بھیج دیا گیا ہے۔