لاہور (جیوڈیسک) پاکستانی کرکٹر سعید اجمل تین ملکی ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے دبئی روانہ ہوگئے، سعید اجمل کا کہنا تھا کہ آرام کے بعد بالکل فٹ ہوں، ٹی 20 سیریز جیتیں گے۔
لاہور ایئر پورٹ پر دبئی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کا موسم سری لنکن ٹیم کے لیے زیادہ موافق ہے اور ٹیم بھی متوازن ہے، تاہم جیتنے کی کوشش کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیم نے پہلے ٹی 20 میں افغانستان کے خلاف میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دبئی ٹی 20 سیریز میں بیٹنگ بہتر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا پاکستان کرکٹ بورڈ چاہے تو بیٹنگ کوچ دے سکتا ہے۔