افغانستان (جیوڈیسک) افغانستان کے مختلف علاقوں میں فضائی کارروائیوں کے دوران 35 شدت پسند ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق فضائی کاروائیاں افغانستان کے علاقوں کنڑ، نازیان اور ننگرھار میں کی گئی، جس کے دوران افغان اور پاکستانی طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق فضائی آپریشن میں 35 شدت پسند ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوئے، شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئیں۔