کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے مشرقی صوبے جلال آباد میں ہوائی اڈے کے قریب امریکا کا سی ون تھرٹی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
امریکی فوج کے کرنل برائن ٹریبس کے مطابق جہاز پر سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں چھ فوجیوں سمیت پانچ سویلین کنٹریکٹر بھی تھے جو نیٹو کی سربراہی میں ہونے والے تربیتی پروگرام ریزولیوٹ سپورٹ پر کام کر رہے تھے۔ حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات گئے پیش آیا۔