افغانستان میں القاعدہ کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنا آسان نہیں: ولیم میک ریون

William Mac Raven

William Mac Raven

نیو یارک (جیوڈیسک) امریکی کمانڈر ایڈمرل ولیم میک ریون نے کہا ہے کہ افغانستان میں القاعدہ کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنا آسان نہیں ہو گا۔

ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے امریکی کمانڈر ولیم میک ریون کا کہنا تھا پاکستان میں قبائلی علاقوں میں القاعدہ موجود ہے لیکن القاعدہ کی قیادت کمزور ہو گئی ہے۔

شمالی افغانستان کے صوبوں کنڑ اور نورستان میں بھی القاعدہ موجود ہے۔ افغانستان سے فوجی انخلا القاعدہ کو دوبارہ فعال کر سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان میں القاعدہ کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنا آسان نہیں ہو گا۔ امریکی کمانڈر ایڈمرل میک ریون ایبٹ آباد آپریشن کی نگرانی کر چکے ہیں۔