کابل (جیوڈیسک) افغان صدرنے سیکورٹی معاہدے پر دستخط کو طالبان کے ساتھ مذاکرات سے مشروط کر دیا، حامد کرزئی کا کہنا ہے جب تک امریکا، پاکستان طالبان سے مذاکرات نہیں کرتے وہ سیکورٹی معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے۔
کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے،، افغان صدر حامد کرزئی نے ایک بار پھرامریکا کے ساتھ سیکورٹی معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے جس کے تحت امریکی فوج رواں سال کے آخر تک افغانستان میں قیام کر سکتی ہیں۔
صدر کرزئی کا کہنا تھا وہ امریکا کے ساتھ سیکورٹی معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے جب تک واشنگٹن اور پاکستان طالبان سے مذاکرات نہیں کرتے دونوں ممالک افغانستان میں امن کے قیام کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر امریکا شرائط پوری نہیں کرتا تو کسی بھی وقت ملک چھوڑ سکتا ہے۔ افغانستان غیر ملکیوں کے بغیر بھی چل سکتا ہے۔