کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں امریکہ اورنیٹو کے کمانڈر جنرل جان کیمبل نے کہا ہے کہ طالبان شدت پسندوں میں افغان حکومت کا تختہ الٹنے کی طاقت نہیں، اتحادی افواج افغانستان کوشدت پسندوں کے خلاف جنگ میں تنہا نہیں چھوڑیں گی۔
کابل کے شمال میں بگرام ائرفیلڈ میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل کیمبل نے کہا کہ طالبان شکست کھارہے ہیں۔ دشمن افغانستان کی اتحادی حکومت کواقتدارسے الگ نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ افغان فورسزکی کامیابی امریکی افواج کیلئے بڑی اچیومنٹ ہے افغان فورسز دشمن کے خلاف جنگ کی قیادت کررہی ہیں اورشدت پسند انہیں آزمارہے ہیں۔ مصالحت پر غورسے قبل دونوں اطراف ایک دوسرے پر سبقت کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طالبان کی افغان فوج کے خلاف جاری جنگ سے عوام میں ان کی حمایت مزیدکم کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے لئے یہ حقیقی وقت ہے کہ وہ ملک کی بہتری کیلئے کام کا آغاز کریں، ہتھیار پھینکیں اورصدرغنی کی امن مذاکرات کے میز پر بیٹھنے کی پیشکش پر غور کریں۔