کابل (جیوڈیسک) افغان صوبہ لوگر کے ضلع عذرا کے علاقہ میں امریکی جاسوس طیارے نے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ حکام کے مطابق اس کارروائی میں 14 طالبان عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔
دوسری جانب صوبہ غزنی میں ایک جھڑپ کے دوران 8 طالبان ہلاک ہو گئے۔ مقامی پولیس کے مطابق غزنی کے ضلع گیلان میں پولیس اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں 8 طالبان ہلاک ہوئے۔
ہلاک ہونے والوں میں طالبان کے دو کمانڈربھی شامل ہیں۔