افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں 11 طالبان ہلاک

Drone

Drone

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں امریکی ڈورن حملے میں 4 پاکستانی طالبان سمیت 11 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

امریکی ڈرون طیارے نے افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار کے ضلعے شرزاد میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 11 طالبان ہلاک ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 4 پاکستانی طالبان بھی شامل تھے۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقوں میں وقتا فوقتا ڈورن حملے کئے جاتے ہیں جس میں شدت پسندوں کے ساتھ بڑی تعداد میں معصوم افراد بھی جاں بحق ہو چکے ہیں جس پر امریکی ڈورن حملوں کے خلاف سخت عالمی سطح پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔