افغانستان، امریکی سفارتخانے کے باہر خود کش دھماکہ، فائرنگ، تین افراد ہلاک

Kabul

Kabul

کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں امریکی قونصل خانے کے باہر خودکش دھماکے اور فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دھماکہ صوبہ ہرات میں امریکی قونصل خانے کے باہر ہوا۔

خودکش حملہ آور نے بارود سے بھراٹرک قونصل خانے باہر کھڑے گارڈ سے ٹکرا دیا۔ دھماکے اور فائرنگ میں تین شہری ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کا عمل شروع کر دیا ہے۔