افغانستان سے امریکی فوجیوں کے مکمل انخلاء پر نظر ثانی ہونی چاہئے:افغان صدر

Ashraf Ghani

Ashraf Ghani

کابل (جیوڈیسک) افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ دو سال میں افغانستان سے آخری امریکی فوجی کو بھی نکال لینے کی مدت پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر اشرف غنی نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’ڈیڈ لائن‘ عقیدہ نہیں ہوتیں۔

ادھر افغانستان میں اتحادی افواج کے فضائی حملوں اور افغان نیشنل سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں حقانی نیٹ ورک کے 7 ارکان سمیت 60جنگجو ہلاک ہو گئے جبکہ طالبان کے حملوں میں 14 افغان سیکورٹی اہلکاراور 4 شہری ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے ۔یورپی یونین پولیس کی گاڑی پر خودکش حملہ،ایک ہلاک ہو گئے۔