کابل (جیوڈیسک) وزیر ِدفاع کارٹر غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچے اور صدر غنی سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا امریکا پائیدار کامیابی کا خواہاں ہے اور وہ اپنی فوج کے انخلا کی پالیسی پر نظر ثانی کا سوچ رہا ہے۔ وزیر دفاع کارٹر نے کہا صدر براک اوباما رواں برس کے اختتام تک افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد مزید کم کر کے ساڑھے پانچ ہزار تک لانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا صدر چاہتے ہیں کہ وہ صورتحال کا خود جائزہ لیں۔ صدر غنی نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ امریکی فوج کے انخلا کے عمل کی رفتار کو سست کیا جائے۔