افغانستان سے امریکی انخلاء میں سست روی سے امن کوششوں کو نقصان ہو گا: طالبان

Taliban

Taliban

قندھار (جیوڈیسک) طالبان نے کہا ہے کہ امریکی صدر بارک اوباما کی جانب سے افغانستان سے انخلا کا عمل سست کرنے کے فیصلے سے امن کوششوں میں رکاوٹ پیدا ہو گی۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوباما کا افغانستان میں فوجی دستے موجود رکھنا امن کوششوں کا جواب ہے اور یہ امن کے تمام پہلوؤں کو نقصان پہنچائے گا۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ امریکہ کو شکست دینے تک جنگ جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کے وقت اوباما نے 2015ء کے اختتام تک افغانستان میں 9800 امریکی فوجی رکھنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے اس سال 5000 امریکی فوجیوں کے انخلا کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔ طالبان ترجمان نے کہا کہ جب ان کے ایک لاکھ فوجی افغانستان میں تھے تو وہ ہمیں شکست نہ دے سکے اور اب 10 ہزار فوجیوں کے ساتھ وہ کچھ نہیں کر سکیں گے۔