افغانستان: اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ میں اختیارات کی کشمکش، کابینہ نہ بن سکی

Abdullah Abdullah And Ashraf Ghani

Abdullah Abdullah And Ashraf Ghani

کابل (جیوڈیسک) افغان صدر کو حلف اٹھائے کئی ہفتے گزر چکے لیکن اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے مابین طاقت اور اختیارات کی کشمکش کے باعث ابھی تک نئی کابینہ تشکیل نہیں پا سکی۔

افغان صدر اشرف غنی دسمبر کے اوائل میں برطانیہ کے زیر اہتمام لندن میں منعقدہ ایک کانفرنس سے پہلے پہلے ایک فعال حکومت بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے معاونین کا کہنا ہے کہ 26 عہدوں پر ابھی تک کشمکش چل رہی ہے اور ابھی تک اس بارے میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکا ہے فوج اور پولیس کی قیادت کون کرے گا، انٹیلجنس ایجنسی کی قیادت کسے سونپی جائے گی۔