کابل (جیوڈیسک) آسٹریلوی وزیر اعظم نے افغانستان میں طالبان سے جنگ میں مصروف نیٹو فورسز میں شامل آسٹریلوی فوجی اہلکاروں کی تعداد بڑھانے کا اعلان کر دیا۔
کابل کے اچانک دورے کے دوران آسٹریلوی وزیر اعظم میل کولم ٹرن بل نے یہ اعلان کیا کہ نیٹو میں شامل آسٹریلوی فورسز کی تعداد میں کچھ اضافہ کیا جائے گا،جس کے بعد افغانستان میں موجود آسٹریلوی فوجی اہلکاروں کی تعداد 270 ہو جائے گی۔
امریکی صدر اوبامہ نے عراق اور شام میں داعش سے لڑنے کیلئے آسٹریلیا سے اس کی فورسز مانگی تھیں، جسے آسٹریلیا نے مسترد کر دیا تھا، آسٹریلوی وزیر اعظم کل واشنگٹن میں اوبامہ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔