افغانستان: برفانی تودے گرنے سے کم از کم 124 افراد ہلاک

Avalanche

Avalanche

کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں برفانی تودے گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 124 ہوگئی ہے۔

افغانستان کے شمال مشرق میں واقع وادی پنج شیر میں برفانی تودے گرنے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر کم از کم ایک سو چوبیس ہو گئی ہے۔ شمال مشرق کے 4 صوبوں کے مکانات ان تودوں کے نیچے دب گئے ہیں۔

ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ہے۔ امدادی کارکن برفانی تودوں کے نیچے دب جانے والوں کی تلاش اور انہیں زندہ باہر نکالنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جدید مشینری نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات پیش آ رہی ہیں۔