افغانستان، تودے اور سیلاب سے ہلاکتیں286 تک پہنچ گئیں

Avalanche

Avalanche

کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں کابل کے قریب برفانی تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 198 ہوگئی ہے۔ جب کہ ملک کے دیگر علاقوں میں تودے گرنےاور سیلاب سے ہلاک افراد کی تعداد 286 ہوگئی ہے۔

بھاری مشینری کی مدد سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔ حکام کاکہناہے کہ تودے گرنے سےسب سے زیادہ متاثر صوبہ پنجشیر ہوا ہے۔ افغان صدر اشرف غنی نے صوبہ پنجشیر میں 198 افراد کی ہلاکت پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے قدرتی آفات میں ہونے والے نقصان پر غیرملکی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔افغان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ملک بھر میں سیلابوں اور برفانی تودے گرنے سے ہلاک شدگان کم ازکم 286 ہوگئی ہیں۔