معید پیرزادہ (جیوڈیسک) السلام علیکم، میں واشنگٹن میں سینیٹر جان مکین کے ساتھ ہوں، جو کہ چئیرمین امریکی سینیٹ آرمڈ سروسز کمیٹی ہیں۔ یہی نہیں سینیٹر کے پاس امریکی کانگرس کا 30 سالہ تجربہ ہے۔
ان کے دستخط امریکہ کے تقریباً ہر اہم قانون پر موجود ہیں۔ جس میں 9/11 کمیشن بھی شامل ہے۔ یہ ری پبلیکن کی طرف سے سابق نامزد صدارتی امیدوار بھی رہ چکے ہیں۔ ٹائم میگزین نے ان کو 25 بااثر امریکیوں میں شمار کیا ہے اور امریکہ کے 10 بہترین سینیٹرز میں شامل کیا ہے۔
سینیٹر مکین افغانستان اور پاکستان میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ ہم اس موقع پر ان سے بات چیت کر رہے ہیں، جب وہ اس علاقے کا دورہ کرنے والے ہیں۔ سینیٹر میں بہت خوش ہوں کہ آپ ہم سے بات کر رہے ہیں۔ کیا چیز آپ کو پاکستان لے جا رہی ہے؟۔