افغانستان: بازار میں خود کش دھماکہ،15 افراد جاں بحق

Afghanistan

Afghanistan

کابل (جیوڈیسک) شمالی افغانستان میں ہونے والے خود کش دھماکے میں پندرہ افراد جاں بحق ہو گئے۔

صوبہ فریاب میں ایک بازار کے داخلی راستے پر رکشہ سوار خود کش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا۔

واقعے میں پندرہ شہری جاں بحق اور ستائیس زخمی ہو گئے۔حکام کے مطابق منگل بازار کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد خریداری کے لیے وہاں موجود تھی۔

دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ اب تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔