افغانستان (جیوڈیسک) افغانستان کے مغربی صوبے ہرات کے علاقے شیندنت میں ہونے والے بم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ہیں۔
ہرات کے گورنر کے ترجمان جیلانی فرہاد نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل پر نصب کیے گئے بم کے علاقے کی پولیس چوکی پر رکھنے کے بعد اسے ریموٹ کنٹرول سے ہوا میں اڑا دیا گیا۔
بم کے پھٹنے سے علاقے کی دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
اس دہماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔