افغانستان میں برفانی طوفان سے درجنوں افراد ہلاک

Blizzard

Blizzard

کابل (جیوڈیسک) افغان صوبے پنجشیر میں برفانی طوفان اور تودے گرنے سے درجنوں افراد ہلاک اور متعدد مکانات تباہ ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شمال مشرقی حصے میں واقع صوبہ پنجشیر میں شدید برفانی طوفان اور تودے گرنے سے 80 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جب کہ اس کے نتیجے میں متعدد مکانات بھی تباہ ہوئے ہیں۔

پنجشیر کے گورنر عبدالرحمان کبیری کے مطابق برفانی طوفان سے 100 مکانات تبا ہوچکے ہیں جب ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔