کابل(جیوڈیسک)افغانستان میں سڑک کنارے نصب ایک بم دھماکے اور جنوب میں جھڑپ کے دوران 10 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے. افغانستان میں ملک کے مغرب میں سڑک کنارے نصب ایک بم دھماکے اور جنوب میں جھڑپ کے دوران 10 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔
ہرات صوبہ میں بم دھماکے میں چھ پولیس محافظ ہلاک ہوگئے جب وہ ہائیڈرو الیکٹرک ڈیم کی طرف جا رہے تھے جسے مزاحمت کاروں کے حملے سے محفوظ رکھا جا رہا ہے۔ افسران کا تعلق افغان پبلک پروٹیکشن فورس سے تھا جو کہ سرکاری فورس ہے۔ دھماکہ ہرات کے ضلع اوبے جاتے ہوئے ایک گاڑی میں ہوا۔
جہاں بھارت ایک بڑے ہائیڈرو الیکٹرک ڈیم کی تعمیر نو کر رہا ہے۔ اوبے کے ضلعی پولیس سربراہ شیر آغا نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ تمام چھ پولیس محافظ ہلاک ہوگئے۔ فوری طور پر کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
دوسری جانب جھڑپوں کے مرکزی مقام ہلمند میں بھی چار پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ صوبائی ترجمان عمر زواک کے مطابق بڑی تعداد میں طالبان جنگجوئوں نے متعدد سیکورٹی چیک پوائنٹس پر حملے شروع کر دئیے ہیں۔