افغانستان (جیوڈیسک) افغانستان میں ہونے والے بم دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔کابل افغانستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 10 عام شہری ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ قندھار کے پولیس ترجمان عبدالرزاق نے بتایا کہ ضلع آرغستان میں ایک پک اپ ٹرک کو بم دھماکے کا اس وقت نشانہ بنایا گیا۔
جب خواتین اور بچے ایک پک اپ ٹرک میں سوار ہو کر ایک جنازے میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ اچانک ان کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی۔ دھماکے میں 4 خواتین، 3 مرد اور 3 بچے موقع پر ہلاک ہوگئے۔