کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے صوبہ قندھار میں بم دھماکے اور دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں میں 6افراد ہلاک،8 زخمی ہو گئے، ہلاک ہونے والوں میں دو دہشت گرد اور ایک پولیس اہلکار اور تین شہری شامل ہیں۔
صوبہ قندھار پولیس فورس کے ترجمان ضیاء درانی نے میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک موٹر سائیکل سے باندھا گیا بارودی مواد پھٹا جس سے دو افراد زخمی ہو گئے، جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو دو دہشت گرد جو کہ خودکش مواد اور ہلکہ اسلحہ سے لیس تھے۔
انہوں نے پولیس پر فائر کھول دیا، جوابی کارروائی کے دوران دونوں دہشت گرد موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ تین شہری اور ایک پولیس کانسٹیبل بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں تین پولیس اہلکار اور پانچ بارڈر پولیس کے اہلکار زخمی ہوئے۔