افغانستان: برطانوی سفارتخانے کے قریب خودکش حملہ، پانچ افراد جاں بحق

Afghanistan

Afghanistan

کابل (جیوڈیسک) کابل میں موٹر سائیکل سوار خود کش حملہ آور نے غیر ملکی قافلے کے قریب خود کو اڑا لیا جس میں پانچ شہری جاں بحق ہوگئے۔

کابل کے مشرقی علاقے میں موٹر سائیکل سوار خود کش حملہ آور نے خود کو برطانوی سفارتخانے کی گاڑی کے قریب اڑایا۔

واقعے میں چونتیس شہری زخمی ہوگئے ، برطانوی سفارتی حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی سفارتخانے کی گاڑی میں موجود کچھ اہلکار زخمی ہوئے ہیں ، سیکورٹی اہلکاروں نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا۔