کابل (جیوڈیسک) افغانستان کا دارالحکومت کابل بم دھماکے سے گونج اْٹھا۔ امریکی سفارتخانے کے قریب کار بم دھماکے میں تین فوجی ہلاک جبکہ سولہ افراد زخمی ہو گئے۔
کابل میں ہونے والے بم دھماکے میں فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ جس کے نتیجے میں تین فوجی ہلاک ہو گئے۔ جس میں دو فوجیوں کا تعلق امریکہ جبکہ تیسرے کا پولینڈ سے تھا۔
دھماکہ اس وقت ہوا جب بارود سے بھری ہوئی گاڑی کو ڈرائیور نے فوجیوں کے قافلے سے جا ٹکرایا۔واقعے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکی فوجیوں کی جانب طالبان کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کا جواب ہے۔