قندہار (جیوڈیسک) افغان صوبے قندہار میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق جبکہ چالیس افراد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک منی بس میں نصب تھا، جو مصروف بازار میں پھٹ گیا۔ مقامی لوگ اس وقت بازار میں افطاری کی خریداری میں مصروف تھے۔ صوبائی گورنر کے ترجمان داؤد احمدی کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو نزدیکی سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
افغان صدر اشرف غنی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے، جاں بحق اور زخمیوں کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔